فیروز والہ : بار انتخابات کی سرگرمیاں شروع
فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں‘ صدارت کی نشست کے امیدوار چوہدری کاشف علی ڈھڈرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کی نشست کے امیدوار اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہیں وکلاء کے سات سینئر گروپوں کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔الیکشن حصہ لینے کا مقصد شعبہ وکالت کے تقدس کوپامال ہونے سے بچانااوروکلاء برداری کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کرداراداکرناہے ۔