پولیس نے اوورسیز پاکستانی کی 4کروڑ مالیتی زمین واگزار کرالی
کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ چندراں میں اے سی ماڈل ٹاون نے اوورسیز پاکستانی کی 4کروڑروپے سے زائد مالیت کی دوکنال زمین قبضہ گروپ سے واگزارکروادی۔ بحرین سے تعلق رکھنے والی سیدہ عصمت کی دوکنال دو مرلہ پلاٹ پر قبضہ گروپ نے عرصہ سے قبضہ کررکھاتھا۔ اسسٹنٹ کمشنرماڈل ذیشان ندیم نے ڈی سی لاہور کے حکم پرقبضہ گروپ سے واگزار کرواکرمالکہ سیدہ عصمت کے حوالے کر دیا۔مالکہ پلاٹ کا کہناتھا کہ وہ 36سال سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ میں پلاٹ واگزار کروانے پر ڈی سی لاہور اور اے سی ماڈل ٹاون کی شکر گزار ہوں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔