گوجرانوالہ : تھیٹر مالک نے ساتھیوں سے مل کر اداکارہ کے گھر دھاوا بول دیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیسوں کا لین دین۔تھیٹر مالک نے ساتھیوں سے ملکر سٹیج اداکارہ کے گھربار دھاوا بول دیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے علاقہ سوئی گیس روڈ کی رہائشی سٹیج اداکارہ فلک بٹ کے گھر میں نجی تھیٹر کے مالک رضا مہر وغیرہ گھس گئے سنگین نتائج کی دھمکیاں ہاتھا پائی کی گئی۔ وقوعہ کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی۔ متاثرہ سٹیج اداکارہ کی والدہ عیشا بٹ نے پولیس کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی لیکن پولیس کارروائی نہیں کر رہی ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار تھیٹر مالکان اور پولیس ہوگی ۔