اظہر علی17ویں بار صفر پر آئوٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی تیج الاسلام کی گیند پر گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹربن گئے ہیں، سابق کپتان اب تک 17 بار ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ریڈ بال کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ ہونے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن ہیں جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین لوتے تھے۔ سری لنکا کے مارون اتاپتو کا دوسرا نمبر ہے جو 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی بھی 17 بار بغیر کسی رن کے آؤٹ ہو چکے ہیں تاہم ان کی اننگز کی تعداد 156 ہے۔