وائر لیس لوکل لوپ لائنس کے تحت 10 ماسٹر کمپنیاں انٹر نیٹ سروس دے رہی ہیں
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان )پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے منظور شدہ پاکستان میں اس وقت 10 ماسٹر کمپنیاں وائر لیس لوکل لوپ لائنس کے تحت ملک بھر کے 14 ریجن میں انٹر نیٹ سروس فراہم کررہی ہیں ان میں 4کمپنیاں تمام ریجن جبکہ باقی 6کمپنیاں جزوی طور پر محدودپیمانے پرنٹر نیٹ سروس فراہم کررہی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق تمام چودہ ریجن میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں (اسلام آبادکی)پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن لمیٹیڈ، وائی ٹرائب پاکستان لمیٹیڈ،(لاہور کی)وطین وائی میکس پرائیویٹ لمیٹیڈ،(کراچی کی)شارپ کیمونیکیشن پرائیویٹ لمیٹیڈکام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ 6کمپنیاں جذوی طور پر ملک کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ سروسز فراہم کررہی ہیںان چھ کمپنیوں میں ڈی وی کام ڈیٹا،سائبر انٹر نیٹ سروس، لنکڈ ٹو نیٹ ٹیلی کام، سپر ڈائیلاگ، میٹرو ، مائی ٹیل ٹیلی کام پرائیویٹ کمپنیز شامل ہیں۔ چودہ ریجن میں سی ٹی آر۔ایف ٹی آر۔ جی ٹی آر۔ ایچ ٹی آر۔آئی ٹی آر۔ کے ٹی آر۔ ایل ٹی آر۔ ایم ٹی آر۔ این ٹی آرون اور ٹو۔آر ٹی آر۔ ایس ٹی آرون اور فور۔ڈبلیو ٹی آر شامل ہیں۔