• news

سموگ کنٹرول کیلئے کوشاں‘ کوشش ہے سکول بند نہ کریں: شفقت محمود


لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے، ہماری کوشش ہے کہ سکول بند نہ کریں جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے۔ گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ دعا ہے کہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں، کھیل کے میدان آباد ہونے سے صحت مند معاشرتی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں، جسمانی ورزش کے حوالے سے گالف کے کھیل کی بڑی اہمیت ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا، کرونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن