پی پی‘ پی ڈی ایم استعفے نہیں دینگے‘ ان ہاؤس تبدیلی ممکن: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم استعفے نہیں دیں گی۔ ان ہاؤس تبدیلی ممکن ہے۔ ن لیگ سے وزارت عظمیٰ پر جھگڑا نہیں ہو گا۔ دونوں ایک دوسرے کو وزارت عظمیٰ کی پیش کش کریں گی۔ مجھے وزیراعظم بننے کا عندیہ نہیں دیا گیا۔ کسی سیاسی جماعت کو شوکاز دینا بہت بڑی بات تھی۔ پارٹی سے بات کروں گا ایک پوائنٹ پر اتحاد چل سکتا ہے تو غور کرے۔ ہمارے ہاں پیج نہیں ہوتا سیاست ہوتی ہے۔ ایک نکاتی معاملہ یہ ہے کہ حکومت ختم ہو اور الیکشن ہو یا نئے الیکشن کا طریقہ کار بنایا جائے۔