پبلک اکائونٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی
اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی، فرٹیلائزر انڈسٹری اور آٹوموبائل انڈسٹری کے حوالے سے بریفنگ طلب کرلی اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس یکم دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کریں گے۔