• news

کاہنہ، آٹھویں کی طالبہ، فیروز والا میں 2 لڑکیوں سے زیادتی


کاہنہ، فیروز والا (نامہ نگاران) کاہنہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ سرائج گائوں کی رہائشی 13 سالہ بیٹی جیومیٹری خرید کر گھر واپس آ رہی تھی۔ محلے دار خاور اس کا ساتھی اسے زبردستی رشتے دار کے گھر لے گئے جہاں خاور نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کاہنہ پولیس نے خاور اور اس کے ساتھی الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ میں اوباش سفیان نے فیکٹری ملازمہ کی بیٹی سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ فیروز والا کے علاقے میں جعلی پیر اشرف نے مریدنی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم اشرف کے گھر دم کرنے آ رہا تھا فیروز والا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن