سرحدی کشیدگی، جھڑپیں، ایتھوپین فورسز کے حملے میں 21 سوڈانی فوجی ہلاک
خرطوم (اے پی پی، نوائے وقت رپورٹ) سوڈان کی سرحد پر ایتھوپیا کے حملے میں 21 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ العربیہ ٹی وی نے سوڈانی فوج کے حوالے سے بتایا کہ اس نے مشرقی سرحدوں پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ سینئر عسکری ذرائع نے بتایا سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلومیٹر میں ملاکاوا کی بستی میں سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی دراندازی کا جواب دیا۔ ایتھوپیا کی نئی دراندازی کا مقصد امہرا کے بڑے کسانوں کی مدد کرنا ہے جو سوڈان کے اندر لگ بھگ 10 ہزار ایکڑ زمین کی کٹائی پر کا کام کر رہے ہیں۔ ایتھوپیا کو جوابی کارروائی میں سوڈانی فوج نے بھی بھاری نقصان پہنچایا۔