عوام نے جو عزت دی وہ قرض‘ خدمت کر کے چکاتا رہونگا ‘ جہانگیر ترین
لودھراں‘ میاں چنوں ( خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اہلیان لودھراں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا، لودھراں کے عوا م نے مجھے جو عزت دی ہے وہ مجھ پر قرض ہے انکی خدمت سے یہ قرض چکاتارہوں گا۔ سیاست میں آنے سے پہلے لودھراں میں فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کیاتھا جو الحمد اللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے چک نمبر 46ایم میں حاجی عطاء الرحمان اور چک نمبر 43ایم میں سرگرم پارٹی رہنما اقبال سائنچ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جہانگیر ترین نے چک نمبر 43ایم میں نئی ٹربائن نصب کروا کر واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چوہدری نواز وڑائچ،سید مصطفی شاہ، حاجی عطاء الرحمان، اقبال سائنچ،شوکت لک، لال خان ڈاہا،ذوالفقار تارڑ،اللہ ڈتہ تارڑ ودیگر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ جہانگیر ترین نے یونین کونسل سراج والا میں صادق موہانہ کی وفات، الطاف کی اہلیہ کی وفات، رفیع خان کانجو کے صاحبزادے کی وفات،فیاض راں کی والدہ کی وفات پر ورثاء سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں جہانگیر ترین دنیا پور شہر پہنچے جہاں انہوں نے تحصیل صد رپی ٹی آئی چوہدری محمد ارشد سے انکی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی۔ جہانگیر ترین نے سرگرم پارٹی رہنما چوہدری زاہد بشیر طور کے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ و دیگر قیادت ہمراہ تھی۔بعد ازاں جہانگیر ترین اور علی ترین نے چھب کلاں میں شوگر ملز کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا‘ مینجمنٹ نے کرشنگ سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔