• news

حکومتی پالیسیوں کے باعث برین ڈرین ہو رہا ہے: پرویز اشرف


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث برین ڈرین ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کیلئے کام کیا ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان آج بیروزگاری سے تنگ ہے۔ وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں رائے نوشین بھٹی کیساتھ یونین کونسل 239 سے آنے والے طلباء کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک جمشید شہباز، فاروق ورک، حاجی فرخ، میاں منشا، علی بدر، محسن ملہی شہباز وڑائچ، مانی پہلوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں راجہ پرویز اشرف نے سینٹر پلوشہ خان اور علی بدر کیساتھ بہار کالونی کے ایف جی گراؤنڈ میں مسیحی برادری کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ 5 دسمبر کو پیپلز پارٹی کو یاد رکھیں گے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مینارٹیز کیلئے ہر میدان میں کام کرنے کا اعزاز پیپلز پارٹی کو حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن