امریکی ریاست کیرولینا کے شاپنگ مال میں فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست کیرولینا کے شہر درہم کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاپنگ مال میں دو گروپوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔