• news

بھارتی ریاست بنگال میں ٹرک کی وین کو ٹکر‘ 18 افراد ہلاک


نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست  بنگال میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ  گزشتہ رات مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں وین پتھروں سے لدے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور5  زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری اورگہرے دھند کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ناقص سڑکوں اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن