• news

چارسدہ: مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی پر مظاہرے، پولیس سٹیشن نذرآتش


اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں مبینہ طور پر مقدس اوراق  کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے مقامی پولیس سٹیشن پر دھاوا بول کر تھانے، نواحی چوکی کو شدید نقصان پہنچایا اور عینی شاہدین کے مطابق تھانے کو نذر آتش کر دیا، نعرے بازی بھی کی۔ انسپکٹر جہانگیر خان پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بہرمند شاہ کے مطابق علاقے میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ کسی شخص نے مقدس اوراق کی توہین کی ہے جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مشتعل مظاہرین نے  مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو ان کے حوالے کیا جائے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن