بھارتی شہری نے بیوی کو طلاق دیکر اس کی شادی پاکستانی نوجوان سے کرا دی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہری اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کو طلاق دیدی اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروا دی۔پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گونگے بہرے جوڑے کی عجیب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے۔ بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا، اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروا دی۔