بچیانہ: انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت‘ کھاد کی مہنگے داموں میں فروخت جاری
بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)بچیانہ اور گردونواح میں کھاد ڈیلروں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا کسان پریشان گورنمنٹ کے ریٹ کے مطابق یوریا کھاد کی قیمت 1768 مقرر کی گئی ہے لیکن بچیانہ اور گردونواح میں یوریا کھاد 2500 روپے میں سر عام فروخت ہو رہی ہے ان کھاد ڈیلروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ زراعت کے افسران نے آ نکھیں بند کر رکھی ہیں۔بچیانہ اور گردونواح میں زخیرہ اندوزوں نے کھاد زخیرہ کر رکھی ہے۔جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں نہیں کی جارہی کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے ڈی سی فیصل آباد کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے کسی کھاد ڈیلر کی دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں غریب کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی فیصل آباد سے اس ظالمانہ رویہ کی روک تھام کیلئے اپیل کی ہے اور محکمہ زراعت کے کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔