شیخوپورہ: انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی اڈے قائم‘ کرایوں میں اضافہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ٹرانسپورٹروں میں کرایوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ چوک پیر بہار شاہ ،شرقپور روڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر بسوں ویگنوں کے غیر قانونی اڈے محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے چل رہے ہیں ان غیر قانونی اڈوں میں مسافروں کو کوئی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی شیخوپورہ سے مختلف روٹ پر چلنے والی ویگنوں اور بسوں نے کرایے نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے جبکہ ویگنوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھائی جا رہی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ آفس کے اہلکار ضلع بھر کے ویگنوں اور بسوں کے اڈوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے منتھلی اکٹھی کرتے ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ میں کرپشن کی روک تھام اور کرپٹ عملہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔