• news

بجلی کامیٹر کاٹنے پر بااثر افراد  کا لیسکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بجلی کا میٹر کاٹنے پر غنڈا عناصر کا لیسکو ٹیم پر حملہ ، موبائل توڑ دیا اور میٹر بجلی بھی چھین لیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا،  ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد ثاقب منظور نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ لیسکو ملازمین رشید خاں ، شاہد جٹ محلہ باغیچی کے رہائشی اللہ دتہ کا میٹر کاٹنے گئے تو اشتیاق ، امتیاز نے آکر ملازمین کا گریبان پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور ان کے کپڑے پھاڑ دئیے ، ان سے بجلی کا میٹر چھین کر شاہد کا موبائل بھی توڑ دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن