• news

حکومت کو عوام کا مفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے: ارقم خان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کا مفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے پی ٹی آئی کا اہم کارنامہ معاشی بحران پر قابو پانا ہے کیونکہ جب پی ٹی آئی کی حکومت دور اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کے اندھیروں میں اس قدر ڈوب چکا تھا کہ اس کو نکالنا کسی اور کی ہمت سے باہر تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہمت و حوصلہ رکھتے ہوئے اس مشکل سے ملک کو نکالنے کے لیے دن رات ایک کر تے ہوئے تمام تر سر گرمیاں پوری طرح سے بحال کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن