• news

امت کو متحد ہو کر مغربی یلغار کا مقابلہ کرنا ہو گاـ:صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری صدیق مہر نے کہا ہے کہ امت کو متحد ہو کر مغربی یلغار کا مقابلہ کرنا ہو گا،امن کو فروغ دینے کے حوالے کے لئے کپتان کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیں گے پورے حلقہ میں بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے آئندہ انتخابات میں شکست دینے کیلئے حکمت عملی طے کر رہے ہیں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے انشا اللہ تحریک انصاف اب مزیدبڑی طاقت کے ساتھ سیاسی میدان میں اپنا لوہا منوائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن حبنل میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمولاناناصر مدنی،مولانا علی شیر،حجاج اللہ صمدانی،پروفیسرسلیمان خان،قاری مصطفے ظہیر،میاں شبیر،یوسف مہر،رانا ارشد،ضماداللہ گل،حافظ اسامہ ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن