• news

گوجرانوالہ: سندھ کے بلدیاتی ملازمین سے یک جہتی کیلئے ایمپلائز فیڈریشن کا مظاہرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں سرور معراج اور جنرل سیکرٹری محمد رمضان دانش اور واسا اتحاد یونین سی بی اے کے صدر محمد اسحاق مئیو کی قیادت میں سندھ کے بلدیاتی ملازمین سے بڑھتی ہوئی ظلم و ناانصافیوں ،زیادتیوں ،خودکشیوں،تنخواہوں ،پنشنوں کی بندش کے خلاف اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور حکومت سندھ کے خلاف نعرے لگائے۔میاں سرور معراج  ،محمد رمضان دانش اور محمد اسحاق مئیو نے کراچی ،سکھر ،حیدرآباد سندھ کے تمام بلدیاتی مسلم سکھ،مسیحی ہندو ملازمین کے مطالبات فیڈریشن شفارشات فوری منظور کرنے پر زور دیا  اور کہا کہ ،پٹرول اور روزمرہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا قابلِ برداشت ہے اس مہنگائی نے عام آدمی کے لئے بھی جینا محال کر دیا زبردست مہنگائی کے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جانا معاشی قتل ہے، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ قبل ازیںمیاں سرور معراج اور محمد رمضان دانش کی قیادت میں وفد نے واسا اتحاد یونین سی بی اے کے نومنتخب صدر محمد اسحاق مئیو اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر محمد اسحاق مئیو نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی تمام ملازمین کے حقوق کا ہرفورم پر تحفظ کیاجائے گا۔ عوامی شہری مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں،میاں سرور معراج اور جنرل سیکرٹری محمد رمضان دانش نے سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن