• news

اولیاء نے بر صغیر میں اشاعت اسلام کیلئے عظیم خدمات انجام دیں: رفیق مجددی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)برصغیر پاک وہند میں اولیاء نے دین اسلام کی سربلندی اور پرچار کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں۔ بزرگانِ دین نے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسلمانوں کے دلوں کو عشق رسول سے منور کیا ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی نے صوفی محمد علی نقشبندی مجددی کے47واں سالانہ عرس پاک کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ قرآن وسنت اور اپنے اسلاف کی تعلیمات کو بھولنے کی وجہ سے آج لاقانونیت ، دہشت گردی ، بے روزگاری جیسی بیماریاں میں گری ہوئی ہے ۔ہمیں چاہئے کہ ہم کتاب و سنت اور بزرگانِ دین کے بتائے ہوئے رستے پر چلیں تاکہ ہماری دنیا وآخرت سنور سکے ۔عرس پاک میں آئے ہوئے علمائے اہل سنت نے صوفی محمد علی نقشبندی مجددی کی دینی خدمات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔عرس پاک میں صوفی محمد صدیق خان مجددی،خواجہ محمد عدنان مجددی،خواجہ محمد عمران مجددی،صوفی مقبول احمد مجددی ،علامہ مفتی محمد یاسین مجددی،علامہ بشارت علی مجددی،علامہ رمضان مجددی ،قاری محمد بلال مجددی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن