کشمیریوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے :چودھری عبدالجبار
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سماجی رہنما چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی بے حسی اوربزدلی کوتاریخ ہرگز درگزر نہیں کرے گی اگرکشمیر کو جلد حق خود ارادیت کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تواقوام متحدہ کی ساکھ راکھ کاڈھیر بن جائے گی عالمی ضمیر زندہ ہے تو کشمیر کی زنجیر توڑ نے کیلئے کرداراداکرے اس تنازعہ کے سبب خطے کا امن اور انسانیت کی بقاء خطرے میں پڑ چکی ہے کشمیریوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے اقدام متحدہ سمیت دنیا کی متقدرقوتیں کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرے جانے پرخاموشی اختیار نہ کریں۔