• news

آج جلد میچ ختم کرنے کی کوشش  کریں گے: عبداللہ شفیق

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ کا چوتھا روز بہت اہم ہوتا ہے۔خوشی ہے کہ میچ کا چوتھا روز پاکستان کے نام رہا،حریف ٹیم کو آؤٹ کرکے کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کا پلان تھا۔عابد علی اور مجھے مینجمنٹ نے صرف لمبی پارٹنرشپ کا پلان دیا تھا۔پچ آسان نہیں ہے، سپنر کا گیند اچھا ٹرن ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے پر مطمئن ہوں۔میرے لیے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی بہتر پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے۔کوشش ہوگی آج جلد از جلد ہدف عبور کیا جائے

ای پیپر-دی نیشن