بجلی 4.75 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت‘ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے کی بجلی 4روپے 75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے فیصلہ جاری کرے گی۔ فیول پرائس کی مد میں بجلی4روپے74پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔ ایل این جی کی طلب ورسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیشرفت جاری ہے۔ نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے فیصلہ جاری کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔