شہزاد سلیم سمیت 7ڈی جی نیب کی گریڈ 21میں ترقی
اسلام آباد‘ لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے متعدد اعلی افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ان ترقیوں کی منظوری دی ہے۔ مرزا محمد عرفان بیگ ڈائریکٹر (بی پی ایس 20) جوکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشن نیب سکھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مرزا سلطان محمد سلیم ڈائریکٹر (بی پی ایس 20) جن کے پاس ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 20) میں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کا عارضی چارج تھا کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعیناتی کر دیا گیا ہے۔ عرفان نعیم منگی ڈائریکٹر جنرل آپریشن راولپنڈی (بی پی ایس 20) کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ فرمان اللہ ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان کوئٹہ (بی پی ایس 20) کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعیناتی کر دیا گیا ہے۔ فیاض احمد قریشی ڈائریکٹر (بی پی ایس 20) جوکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشن ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 20) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر (ر) شہزاد سلیم ڈائریکٹر (بی پی ایس 20) جوکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشن نیب لاہور (بی پی ایس 20) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعیناتی کر دیا گیا ہے۔ مسعود عالم خان ڈائریکٹر بی پی ایس 20) جوکہ ڈائریکٹر جنرل آگاہی وہ تدارک ڈویژن (بی پی ایس 20) میں عارضی بنیادوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر فوری طور پر اس عہدہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاڈی جی نیب لاہور کی شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پروموٹ کیا گیا ہے۔ شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور بیورو نے اربوں روپے کی ریکوری کی۔ ڈی جی نیب لاہورکی سربراہی میں نیب لاہور نے 4 سالوں میں 14 ارب کی ڈائریکٹ ریکوری کی ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر 80 ارب روپے ریکور کروائے گئے۔ نیب لاہور نے چار سالوں میں اربوں روپے مالیت پر مشتمل 140 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔