• news

پرویز الٰہی کو مصطفے کمال کا فون‘ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کی بلدیاتی نظام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو، چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ جیسے خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ سے ریلیف ملا ہے ہم بھی سندھ گورنمنٹ کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیلیفون کرنے پر سید مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن