کرونا کی پانچویں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے: عبدالخالق اسدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ملت جعفریہ کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا کی پانچوں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔کرونا وائرس کے مضر اثرات نے پوری دنیا کو معاشی تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔