حق حاکمیت، آئین کی بالادستی قانون کی عملداری یقینی بنائینگے: چوہدری منور انجم
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا کہ آج تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم عوام کے حق حاکمیت، آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے عہد کا دن ہے۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے اور منشور پر آج تک ثابت قدم ہے۔