5 دسمبر کو مظلوم ظالم کے سینے میں تیر آرپار کر دینگے: راجہ پرویز اشرف
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پانچ دسمبر کو مظلوم ظالم کے سینے میں تیر آرپار کر دینگے۔حق نمائندگی اپنے درمیان رہنے والے کو دیں۔وہ ووٹ عوام سے لیتے ہیں اور خیال سرمایہ داروں کا کرتے ہیں۔وہ یونین کونسل 237اور225میں حسن مرتضی،اسلم گل،ڈاکٹر خیام اور گلریز خان کیساتھ کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔حسن مرتضی اور اسلم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5دسمبر کو ناشتہ بعد میں ووٹ پہلے ڈالنا ہے۔الیکشن پانچ دسمبر کو ہے مگر جشن ہم نے آج منا لیا ہے۔چھانگا مانگا کی سیاست متعارف کرانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل کے ساتھ لٹن روڈ پر امجد بدر کے گھر گئے اور وہاں ان کی اہلیہ اور علی بدر کی چچی کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔