ناقص پالیسیوں سے مہنگائی بڑھ رہی ہے: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب
لاہور(سٹی رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے راہنمائوں پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، فیض صدیقی، ملک ممتا ز کھوکھر، علامہ قاسم علوی اسحاق رحمانی، سیعد نامدار، طارق زیدی، مرزا اختر بیگ، محسن بلال، آغا سلامت، چوہدری ہارون ، محسن بلال، عبدالرئوف پیرزادہ، میاں محمد فاضل احمد، مرزا طارق، مصطفی سندھو و دیگر نے پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔اشیاء خور و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔حکومت بے بس نظر آتی ہے۔11فروری کو وفاقی وزراء نے ملازمین کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ بجٹ میں تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں گے۔ملازمین کو ٹائم سکیل اور اپ گریڈیشن دی جائے گی۔