• news

ملک و قوم کو مسائل سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے: جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے صرف اور صرف جماعت اسلامی کی صالح اور باکردار پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نا اہلوں کا ٹولہ ہے جس کو ملک و قوم کو درپیش حقیقی مسائل کا ٹھیک طرح سے ادراک ہی نہیںہے۔ دوست ممالک بھی ناراض ہیں جس کا واضح ثبوت ،ایک دوست عرب ملک کی طرف سے 3.8فیصدمنافع پر ادھار تیل اور 4فیصد منافع پر مالی سپورٹ کا معاہدہ ہے جوکہ سخت ترین ہے ، حکومت پاکستان اگر سود ادا نہیں کرتی تووہ پاکستان کو ڈیفالٹر ڈیکلیئر کر سکتا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن