بنگلہ دیش کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان ‘شکیب ‘تسکین کی واپسی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بائولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ مومن الحق کپتان ‘شادمان اسلام ‘سیف حسن ‘نجم الحسین شنتو‘مشفیق الرحیم ‘شکیب الحسن ‘لٹن داس‘یاسر علی ‘نور الحسن ‘مہدی حسن میراز‘تیج الاسلام‘تسکین احمد‘عبادت حسین ‘ابو جید ‘نعیم حسن ‘محمو د الحسن ‘رجیور الرحمٰن راجہ ‘خالد احمد ‘شہید الاسلام اور محمد نعیم ۔