عاصمہ جہانگیر کانفرنس کو 2018ء سے سپورٹ کر رہے ہیں: یورپی یونین
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کو 2018ء سے سپورٹ کر رہے ہیں۔ ای یو کی پاکستان میں سفیر کانفرنس میں خود شریک ہوئیں۔ عاصمہ جہانگیر لیگل کمیونٹی انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کا اہم پلیٹ فارم ہے۔