صوبہ نمروز کی سرحد پر ایرانی گارڈز سے جھڑپیں کچھ طالبان فوجی زخمی ہونے کی اطلاعات
کابل، تہران (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ کچھ طالبان فوجی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ جھڑپیں مغربی صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کْنگ میں ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے سرحد پر چوکی کی تعمیر وجہ بنی۔ طالبان نے 3 چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ امارت اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے جھڑپیں رک گئی ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تنازعہ نے واقعہ کو جنم دیا ہے۔