• news

 پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں:ایرانی قونصلیٹ جنرل

لاہور(کامرس رپورٹر ) ایرانی قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر رضا ناظری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پیڈمک کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔پاکستان اور ایران کے مابین کاروباری تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔قونصلیٹ جنرل ایران ڈاکٹر رضا ناظری نیاس امر کا اظہار گزشتہ روز سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پیڈمک ہیڈ آفس کے دورے کے دوران کیاہے۔چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے قونصلیٹ جنرل کا استقبال کیا۔چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا  کہ پیڈمک کے زیر انتظام ون ونڈو آپریشنزکے ذریعے صنعتکاروں کو تمام متعلقہ سہولیات مقررہ وقت میںفراہم کی جارہی ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پیڈمک تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس موقع پر صدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ ہارون علی خان، توفیق شیروانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔سید نبیل ہاشمی نے ایرانی وفد کو پیڈمک کے زیر انتظام صنعتی زونز ، نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ایرانی وفد نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ اور بورڈ آف مینجمنٹ کا دورہ بھی کیا اور سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے بہترین انفراسٹرکچر اور پیڈمک کے انتظامات کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن