برائلر گوشت کی قیمت 299روپے فی کلو ہو گئی، فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم
لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں رسد اور طلب برابر ہونے کے باعث پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 299روپے، زندہ برائلر مرغی کی 206روپے فی کلو ہو گئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت178روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔