صوبائی وزیر صنعت و تجارت کاقائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ کیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں اسلم اقبال نے قائداعظم بزنس پارک، سنٹروے بزنس سکوائر اور موٹر وے انٹر چینج کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے قائداعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کام تیزی رفتاری سے مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سنٹروے بزنس سکوائر کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ قائداعظم بزنس پارک سے علاقے میں صنعتی و معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی مرہون منت ہے۔ حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز کو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بنایا ہے۔میاں اسلم اقبال نے قائد اعظم بزنس پارک کے سائٹ آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے قائد اعظم بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔