ن لیگ سازشی لیگ بن چکی: ملک امانت علی
لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ ن لیگ سازشی لیگ بن چکی ہے اور وہ اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ناکامی اور شرمندگی کے سوا اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کا مقابلہ کرپٹ مافیا سے ہے جوکہ کئی دہائیوں پراقتدار پر قابض رہا اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔