افغانستان: صوبہ غور میں واقع تاریخی جام مینا منہدم ہونے کے قریب
کابل (نیٹ نیوز) صوبائی حکام نے گزشتہ روزبتایا کہ مغربی صوبے غور میں واقع تاریخی جام مینار منہدم ہونے کے دہانے پر ہے۔ جام کے مینار کو 2002 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں درج کیا گیا تھا۔ یہ دریائے ہریرود اور سربہ فلک کے مضافات کے درمیان کھڑا ہے۔ غور کے محکمہ اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ عبدالحئی نے کہا کہ اگر مینار کی حالت پر توجہ نہ دی گئی تو مینار جلدگر جائے گا اور یہ بہت بڑی شرم کی بات ہے۔ یونیسکو کے حکام کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران مینار کی حفاظت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔