ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اتحاد و یکجہتی وقت کی ضرورت ہے: غلام عباس فیضی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک پا کستان مجلس شوریٰ کے رکن علامہ غلام عباس فیضی نے کہا کہ پا کستان اسلام کے نام پر بنا ہے ،اسلام کی سر بلندی میں ہی ملک کی خوشخالی ہے، مسئلہ ناموس رسالتؐ پر ہر مکتبہ فکر اور پیشے سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک ہی صف پر کھڑے ہیں،ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی و قت کی ضرورت ہے۔