• news

کنزیومر کورٹ جج منڈی بہا ئوا لدین کی جرا ت کو سر اہتے ہیں: ناصر حسین شیرازی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور سید ناصر حسین شیرازی ایڈوکیٹ ، ملک محمد اعظم اعوان ایڈوکیٹ، رانا سلیم شاکر ایڈوکیٹ، جمیل انصاری ایڈوکیٹ، رانا عارف حسین ایڈوکیٹ، سابق سیکریٹریز بار عارف امیر ایڈوکیٹ، تجمل رضا ایڈوکیٹ اور دیگر بارممبران وسابق عہدیداران نے ڈسٹرکٹ سیشن جج/پریذائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ منڈی بہا وا لدین رائو عبدالجبارکے جرا ت مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے تمام عناصر کی مذمت کی ہے جو ٹائوٹ ازم پر یقین رکھتے ہیں۔ان راہنمائوں نے کہا کہ رائو عبدالجبار کے جرا ت مندانہ اقدام سے پاکستان کی جوڈیشری 126 نمبر سے پہلے دس نمبروں پر آگئی ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ عدلیہ کی جانب سے ایسے اقدامات جاری وساری رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن