طالب علم کا ہر نیک عمل والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے :رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تعلیم حاصل کرنیوالے طالب علموں کے والدین خوش قسمت ترین انسان ہیںطالب علم کا ہر نیک عمل والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے طالب علم کی تعمیر و تربیت میں معلم کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے استاد بنیاد کی وہ اینٹ ہے جو تمام عمارت کا بوجھ اٹھاتی ہے مگر نظر نہیں آتی اس کی مثال اس گھنے درخت کی ہے جو دوسروں کو سایہ مہیا کر تا ہے مگر خود دھوپ میں جلتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 54رضوان اسلم بٹ نے بختے والا مقامی سکول میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طالب علموں کو قیمتی سرمایے کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے وہاں کے نسل کا پڑھا لکھا ہو نا ضروری ہے اسی لیے ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء کے تمام درینہ مسائل کو حل کر نے کے لیے میں انشاء اللہ ہر ممکن سہولت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی مشکلات کو ختم کروں گا تا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اپنے روشن مستقبل کے لیے کسی کے بھی محتاج نہ ہو سکیں ۔اس موقع پر سید صابر حسین شاہ، حاجی مدثر مہر، سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔