کبھی کل وقتی گالف نہیں کھیل سکوں گا:ٹائیگر ووڈز
لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی کل وقتی گالف نہیں کھیل سکیں گے، وہ پرامید ہیں کہ سال میں چند منتخب ایونٹس میں شرکت کریں گے، مکمل پروفیشنل گالف ٹور کے بجائے منتخب ایونٹس میں حصہ لیں گے۔امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز فروری میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، حادثے میں ان کی دونوں ٹانگوں میں کئی فریکچر ہوئے تھے، لیکن اب وہ بہتری کی طرف ہیں۔ٹائیگر ووڈز نے کہا کہ اس وقت ان کا جسم ایسا نہیں کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر سکیں۔ وہ ادھر اْدھر ٹورنامنٹس کھیل سکتے ہیں، لیکن پہاڑوں پر چڑھنا اور بلندی پر رہنا حقیقی طور اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔