• news

شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنائے جانے کا امکان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سپر سٹار بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کو پی ایس ایل 7 کیلئے لاہور قلندرز کا نیا کپتان نامزد کیے جانے کی افواہیں ہیں۔ توقع ہے کہ 21 سالہ پیسر سہیل اختر کی جگہ لیں گے، جن کی ٹیم میں جگہ بننے کا فیصلہ آنے والے سیزن میں کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔ اگرچہ لاہور قلندرز کی جانب سے ابھی تک اس اقدام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق شاہین کی آئندہ سیزن کے لیے ممکنہ تقرری ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن