• news

فیفا کا عرب کپ میں مصنوعی ذہانت سے کھلاڑیوں کی آف سائیڈ پوزیشن دیکھنے کا فیصلہ 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا نے قطر میں کھیلے جانیوالے عرب کپ 2021 ء میں مصنوعی ذہانت سے کھلاڑیوں کی آف سائیڈ پوزیشن دیکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ خلیجی ریاست قطر میں عرب کپ 2021 کا آغاز ہورہا ہے جس میں فیفا کی جانب سے سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی آزمائی جائیگی جو کھلاڑیوں کی ٹانگوں کی آف سائیڈ پوزیشن کی اطلاع ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کو بھیجے گی۔عرب کپ میں شامل چھ کے چھ سٹیڈیمز میں چھت کے نیچے کیمرے لگائے گئے ہیں جو ہر کھلاڑی کے جسم پر 29 ڈیٹا پوائنٹس سے 50 بار فی سیکنڈ ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ جو کھلاڑی کے پیروں کے پوروں سے لے کر ان کے بازو اور ان کے سر تک پھیلتے ہیں۔فیفا حکام کے اس اقدام کا مقصد آئندہ ہونے والے لیگ میچز اور فیفا ورلڈکپ میں سیمی آٹومیٹڈ ٹیکنالوجی نصب کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن