بیٹے کا ولیمہ‘ مریم نواز نے 14 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں
سندر+ رائیونڈ (نامہ نگار) مریم نواز نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں 14 روز کے لئے موقوف کر دی ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ میں مصروفیت کے باعث موقوف کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی دعوت ولیمہ جاتی امراء میں ہوگی۔