والد سے پوچھیں آئی ایم ایف سے ڈیل کیو ں کی ،وزیر اعلی خیبر پی کے بلاول پر برس پڑے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان بلاول بھٹو زرداری پر برس پڑے اور ماضی کی حکومتوں کو معاشی مشکلات کا ذمے دار قرار دیدیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی تنقید پر وزیراعلیٰ محمود خان نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو اپنے والد سے پوچھیں آئی ایم ایف سے ڈیل تو آپ نے کی تھی، آپ قرضے نہ لیتے تو ملک میں نہ مہنگائی ہوتی اور نہ یہ حالات ہوتے۔ عمران خان بھاگنے والوں میں سے ہے نہ آپ کو بھاگنے دیں گے۔ کراچی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، کھٹارہ بسیں چل رہی ہیں۔ سندھ میں گندم کی بوریوں میں سے مٹی اور چوہے نکلتے ہیں۔