• news

سموگ پاکستانیوں کی اوسط عمر کم کر رہی ہے: ماہرین  


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ائر کوالٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ پاکستانی شہریوں کی اوسط عمر کم کر رہی ہے۔ سموگ اور فضائی آلودگی عمر لگ بھگ سوا چار سال گھٹا رہی ہے۔ لاہور والوں کے لئے خطرہ اور بیھ زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق لاہور والوں کی عمر گھٹنے کا خدشہ پانچ سال تک ہے۔ لاہور میں ایک دن گزارنے کا مطلب دس سگریٹ پھونکنا ہے۔ جنوبی پنجاب شمالی سندھ  سب سے زیادہ آلودہ خطے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن